کراچی میں جشنِ آزادی کی آڑ میں احتجاج کرنے والے کالعدم تنظیم ایم کیو ایم لندن کے 25 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ اسد علی رضا کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر 2 درجن سے زائد افراد مختلف گاڑیوں میں پاکستانی پرچم لے کر پہنچے تھے جنہوں نے تھوڑی دیر بعد اچانک ایم کیو ایم لندن کے جھنڈے نکال لیے اور اپنے قائد کی تصاویر لے کر اپنے قائد اور پارٹی کے نعرے لگانے لگے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ چونکہ ایم کیو ایم لندن اور ان کے قائد پر پاکستان میں پابندی عائد ہے اور تنظیم کالعدم قرار دی جا چکی ہے جس پر انہیں اس طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم اور پابندی ہونے کی وجہ سے پولیس نے کارروائی کر کے 25 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جنہیں فوری طور پر آرٹلری میدان تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.