جزلان قتل کیس میں مقتول کے اہلخانہ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست کی ہے۔
جزلان کے اہلخانہ نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے ملاقات میں جے آئی ٹی بنانے کی درخواست دی، اس موقع پر مقتول کے دادا بھی موجود تھے۔
درخواست میں تفتیشی افسر پر ملزمان کی سہولت کاری کا الزام لگایا گیا اور ایف آئی اے آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ تفتیشی افسران ملزمان کی سہولت کاری کر کے کیس خراب کر رہے ہیں، جزلان قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔
جزلان کو سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.