ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

کراچی: تیز رفتار کار گرین لائن بس کا جنگلا توڑ کر الٹ گئی

کراچی میں ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار کار گرین لائن بس کے جنگلے سے ٹکرا کر اسے نقصان پہنچاتی ہوئی الٹ گئی، خوش قسمتی سے کار سوار تمام افراد حادثے میں محفوظ رہے۔

ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار کار گرین لائن بس کے جنگلے سے ٹکرائی۔

گرین لائن بس کے جنگلے سے ٹکرانے کے بعد کار الٹ گئی، کار سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

حادثے کی وجہ سے گرین لائن بس کا جنگلا اور دیوار کا ملبہ ٹریک پر آ گئے۔

عملے نے ٹریک کے متاثرہ حصے پر پہنچ کر ملبہ اور ٹوٹا ہواجنگلا ہٹا دیا، جس کے بعد گرین لائن بس معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.