کراچی کے ضلع ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے پڑوس میں واقع ٹیلرنگ شاپ، سیلون اور برگر والے سمیت 5 دکانیں مسلح ملزمان نے لوٹ لیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بلا روک ٹوک تواتر کے ساتھ ہو رہی ہیں۔
تازہ کارروائی میں مسلح ملزمان نے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے قریب سیکٹر 17/B میں 5 دکانوں کو ایک ساتھ لوٹ لیا۔
یہ وارداتیں گزشتہ رات 1 بج کر 20 منٹ پر ہوئیں، مسلح ڈکیتوں نے یکے بعد دیگرے 5 دکانوں کا صفایا کیا۔
مکینوں کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے قریب ہوئی واردات کے بعد پولیس 1 گھنٹے کے بعد پہنچی۔
ٹیلر راشد حسین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 5 سے 6 کاریگر کام کرتے ہیں، ڈکیتوں نے دکان سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے۔
برگر والے کی ایک دن کی پوری کمائی اور جیب میں موجود 8 ہزار روپے ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر چھین لیے۔
احمد رضا نامی باربر کے سیلون سے ایک دن کی پوری سیل، موبائل فون اور دکان پر آئے 3 گاہکوں کو بھی ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔
ملزمان نے پڑوس کی دیگر 2 دکانوں سے بھی لوٹ مار کی۔
Comments are closed.