بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: تفریح کیلئے مختلف مقامات پر گئے 6 شہری ڈوب گئے

عید الاضحی کے تیسرے روز کراچی کے 6 شہری سینڈز پٹ، حب ڈیم ، حب ندی اور گجو ندی میں ڈوب گئے۔

عید کے موقع پر تفریح کے لیے شہری مختلف مقامات پر گئے، اس دوران 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن آفریدی کالونی کی رہائشی 30 سالہ نعیمہ، 18 سالہ حاجرہ اور 10 سالہ مریم حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

سہراب گوٹھ کا 20 سالہ عبداللّٰہ، ٹھٹھہ کی گجو ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

سرجانی ٹاؤن کا 30 سالہ علی ہاشم حب ڈیم میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوا جبکہ سینڈزپٹ پر 23 سالہ حمزہ سلیم ڈوب گیا۔

دوسری طرف 23 سالہ ثاقب کو ہاکس بے کے ساحل سے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.