کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، انہیں سینے میں انفیکشن اور کمر میں درد کی شکایت ہے۔
خیال رہے کہ آج شام علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تحریک انصاف اس دن چھوڑیں گے جس روز عمران خان پارٹی چھوڑ دیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.