جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

کراچی تا ملتان بہاؤالدین ایکسپریس یکم جون سے بحال ہو گی

عوامی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے نے یکم جون 2023ء سے 25 اپ، 26 ڈاؤن بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزانہ شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی اور دوسرے دن صبح 10 بج کر 45 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے سفر کی سہولت موجود ہو گی۔

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولپور سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچے گی۔

ریلوے حکام کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں سفر کی ریزرویشن شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کی ایپلیکیشن یا کسی بھی قریبی ریزرویشن دفتر سے ریزرویشن کروائی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.