ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات پیش آئی جس میں شاہراہِ پاکستان سے تاجر سے سوا کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔
پولیس کے مطابق تاجر سوزو کی پک میں 1 کروڑ 15 لاکھ روپے لے کر قصور جا رہا تھا کہ راستے میں لٹ گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تاجر رمضان ساتھی اور ڈرائیور سمیت گاڑی میں ایف بی ایریا کے بلاک 17 سے گزر رہا تھا کہ دوسری گاڑی میں سوار 3 ملزمان نے تاجر کی گاڑی روکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم چھنی اور تاجر کی گاڑی میں فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر قصور میں نوٹوں کے ہار بنانے کا کام کرتا ہے، لوٹی جانے والی رقم میں 78 لاکھ روپے کے نئے نوٹ بھی شامل تھے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ تاجر نے 78 لاکھ روپے مالیت کے 10 روپے والے نئے نوٹ خریدے تھے۔
پولیس نے تاجر سے رقم چھینے کی واردات کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کر لیا ہے۔
Comments are closed.