جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

کراچی: بھتے کی دھمکی اور فائرنگ کا ڈرامہ، بلڈر سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں بھتے کی دھمکی اور فائرنگ کے ڈرامے پر بلڈر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی پولیس عارف عزیز کے مطابق ملزمان میں بلڈر نصیر قریشی، عمران عرف چور، شاہد اور ارشد کانا شامل ہیں جن کے قبضے سے 4 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

22 جنوری کو نصیر قریشی پر بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کی اطلاع دی گئی تھی۔

کلری پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نے نصیر قریشی کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان نے بلڈر کی ملی بھگت سے فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد دیگر بلڈرز کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی کا سلسلہ شروع کرنا تھا۔

کراچی کے علاقے پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بزنس مین محمد لاکھانی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

شواہد ملنے پر پولیس نے بلڈر نصیر قریشی کو بھی گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے لیاری گینگ وار ملزم فاروق مایا کو بھی متعدد بار بھتہ وصولی میں مدد فراہم کی تھی۔

ملزمان پولیس کو بھتہ وصولی کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں مطلوب بھی تھے، ملزمان لیاری میں موجود تمام بلڈرز اور بزنس کمیونٹی کو بھتے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، تفتیش جاری ہے، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.