کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں میڈیکل کے طالب علم کی 11سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ماڈل کالونی میں میڈیکل کے طالب علم کی 11سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ہوئی۔
دورانِ سماعت پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق میڈیکل کے طالب علم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بچی کے والدین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.