سندھ ہائی کورٹ نےکمسن بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں بچہ گود لینے والی خاتون کو دینے کی ہدایت کر دی۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر خاتون سے بچہ چھننے کی کوشش کی گئی اور اس موقع پر خوب شور شرابہ بھی ہوا۔
احاطۂ عدالت میں فریقین آپس میں گتھم گھتا ہو گئے، خاتون نے چیخ و پکار شروع کر دی۔
سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مداخلت پر فریقین کو چھڑا لیا گیا۔
عدالت میں خاتون عظمیٰ نے بتایا کہ بچہ ہم نے 3 سال پہلے گود لیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کمسن بچے کو جنم دینے والی خاتون اقراء کی درخواست مسترد کر دی اور بچہ گود لینے والی خاتون عظمیٰ کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed.