بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی بندرگاہ پر ماہی گیروں کی ہڑتال ختم

کراچی کی بندرگاہ پر ماہی گیروں نے ہڑتال ختم کردی، نیوی گیشن چینل کھول دیا گیا۔

ماہی گیروں کی کشتیاں کھڑی کرنے کی وجہ سے بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی۔

مشیر میری ٹائم محمود مولوی کا کہنا ہے کہ جہازوں کی آمدو رفت جلد شروع ہوگی۔

اس سے قبل ماہی گیر رہنما زاہد بھٹی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ماہی گیروں نے کشتیاں کراچی چینل میں کھڑی کر دی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر مچھلی کے شکار پر جانے والے ماہی گیروں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.