
کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز جہاز سے سویا بین اتارنے کے دوران 2 مزدور پراسرار انداز میں ہلاک ہوگئے جبکہ مزید کئی افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔
کیماڑی پولیس کے مطابق برازیل سے 62 ہزار میٹرک ٹن سویابین لے کر آنے والا بحری جہاز برتھ نمبر 12 اور 11 پر لنگرانداز ہے۔
ذرائع کے مطابق وی ہائے نامی جہاز 29 اپریل کو کراچی پورٹ پہنچا، جس سے سویا بین اتارنے کا عمل شروع کیا گیا تو جہاز پر کام کرنے والے 2 مزدور جہاز کے نچلے حصے میں چلے گئے جہاں سویا بین تھا۔
جیکسن تھانے کی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے، انسپیکٹر ارشد جنجوعہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم بندر گاہ کے اندر پہنچ گئی ہے اور ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
فروری 2020 میں بھی کراچی بندرگاہ بحری جہاز سے سویا بین اتارنے کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
زہریلی گیس پھیلنے سے 2 روز کے دوران 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔
Comments are closed.