کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اتحاد ٹاؤن تھانے کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گھر سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ضلع کیماڑی پولیس کے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان کے مطابق تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر گلشن غازی اتحاد ٹاؤن میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی تو تین ڈبل بیرل 12 بور رائفلز اور 22 موبائل فون برآمد ہوئے۔
ایس پی بلدیہ فیضان کے مطابق جائے وقوعہ سے ملزم عمران ولد علی محمد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزم کے قبضہ سے برآمد شدہ 22 موبائل فونز مختلف وارداتوں میں لوٹے گئے ہیں۔
ملزم کے قبضہ سے برآمد غیرقانونی اسلحہ کو فارنزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.