
شہرِ قائد کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن اور اس کے اطراف میں بارش شروع ہو گئی ہے۔
کراچی شہر کو مسلسل بادلوں نے اپنے نرغے میں لے رکھا ہے، جہاں بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں بارش برسانے والے بادل بن رہے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج شام یا رات سے 14 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حب اور بلدیہ ٹاؤن میں بادل موجود ہیں، جن کے باعث آنے والے چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندر میں 11 سے 14 اگست تک شدید طغیانی رہ سکتی ہے۔
Comments are closed.