کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسیز کی 11 نشستوں میں سے 7 پر اور وارڈز کی تمام 15 نشستوں میں سے 7 پر پیپلز پارٹی جیت گئی۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسی کی 4 نشستوں پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی، مجموعی طور پر کراچی کی 246 یوسی نشستوں میں سے 98 پر جیت کر پیپلز پارٹی کا پہلا نمبر، 89 نشستوں کے ساتھ جماعت اسلامی دوسرے اور 42 نشستوں کے ساتھ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے۔
مسلم لیگ (ن) 7، جے یو آئی 2، تحریک لبیک اور آزاد امیدوار ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 نشستوں پر نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے رکے ہوئے ہیں۔
کراچی میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں وارڈز کی تمام 15 نشستوں میں سے 7 پر پی پی پی جیت گئی، 5 پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی، تحریک انصاف 2 اور مسلم لیگ ن ایک وارڈ پر کامیاب ہوئی۔
کورنگی یوسی 3 کے مکمل غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار 3412ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 2544 ووٹ حاصل کیے۔
ضلع وسطی کی یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے تحت جماعت اسلامی کے فیصل نسیم 2500 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامد شاہد 885 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔
ضلع کورنگی یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 2682 ووٹ لیکر کامیاب ہوگیا جبکہ جماعت اسلامی 1786 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع جنوبی لیاری یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلز پارٹی کا امیدوار 3245 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی 2574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 2 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 3009 ووٹ لےکر کامیاب قرار پایا، پاکستان تحریک انصاف 1086 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع غربی کی یوسی ایک اورنگی ٹاؤن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کا امیدوار 2935 ووٹ لیکر جیت گیا جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار 2925 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہا۔
ضلع غربی کی یوسی 2 اورنگی جماعت اسلامی کے نام رہی اور جماعت اسلامی کا چیئرمین 4778 ووٹ لیکر کامیاب قرار پایا۔ پی پی پی امیدوار 3571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہا۔
ضلع غربی کی یوسی 8 مومن آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی امیدوار 2664 ووٹ لے کر فاتح رہا جبکہ پی ٹی آئی 1380ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔
کراچی کے 15 وارڈز کے مکمل غیر سرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق 7 وارڈز پر پیپلز پارٹی، 5 پر جماعت اسلامی جبکہ تحریک انصاف دو اور مسلم لیگ (ن) ایک وارڈ پر کامیاب ہوئی ہے۔
ضلع کیماڑی کے 6 وارڈ میں سے 5 پر پیپلز پارٹی اورایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، ضلع ملیر ابراہیم حیدری کی وارڈ کی نشست پیپلز پارٹی نے جیتی، اس کے علاوہ ضلع کورنگی ماڈل کالونی کی وارڈ کی نشست پرجماعت اسلامی کا امیدوارکامیاب قرار پایا۔
ضلع سکھر کی دونوں نشستوں پر پی پی امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوگئے، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع سکھر کی یونین کونسل بائجی کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار شفقت حسین بھٹو 2 ہزار 950 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
روہڑی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 11 کی جنرل کونسلر کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار حبیب اللّٰہ 1207ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
ٹنڈو باگو ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 5 پر پیپلز پارٹی کے راجہ سہیل میمن ایڈووکیٹ نے 406ووٹ لیکر کامیابی حاصل، وارڈ نمبر 7 پر سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید پپو شاہ کے فرزند سید سکندر علی شاہ 891 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے وارڈ نمبر 6 پر آزاد امیدوار شہزاد شیخ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد شیخ نے 1114 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالصمد میمن نے 711 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
میہڑ کے یوسی سندہی بٹڑا پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر پی پی امیدوارشاہد خان تہیبو اور اعجاز احمد چانڈیو نے کامیابی حاصل کی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہیں 2808 ووٹ ملے۔
مٹیاری یوسی 16 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار 4660 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پنوعا قل یونین کونسل بائجی شریف 16 میں یونین کونسل کی چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار شفقت بھٹو نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 2950 ووٹ حا صل کئے اور کامیاب ہو گئے۔
میونسپل کمیٹی شکارپور وارڈ نمبر 24 پر جنرل کونسلر کیلئے مقابلہ ہوا، غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فیاض سومرو نے 688 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ پی پی پی کے نامزد امیدوار فائق علی سومرو 399 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
ٹاؤن میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کی یونین کمیٹی 58 کے وارڈ 4 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ایوب جمالی نے 631 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی۔
تعلقہ محراب پور بلدیاتی الیکشن کی دو خالی نشتوں پر ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت پی پی پی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب رہے۔ ٹاؤن کمیٹی ہالانی وارڈ نمبر 01 سے پی پی پی کے امیدوار خادم حسین مہیس نے 746 ووٹ لیکر واضح برتری حاصل کرلی۔
محراب پور وارڈ نمبر 01 میں پی پی پی امیدوار میر سجاد ٹالپر نے 840 ووٹ لیکر واضح برتری حاصل کی۔ ضلع سجاول میں یونین کونسل نمبر 06 شاہ محمد شاہ تحصیل میرپور بٹھورو کی چیئرمین/ وائس چیئرمین کی نشست پر غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد راجونی اتحاد کا منور زؤر 2467 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی 6 نشستوں پر نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے رکے ہوئے ہیں، ضلع شرقی کی ایک اور ضلع غربی کی 5 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
Comments are closed.