جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

کراچی: بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈی آر او کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کےلیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی۔

ڈی سی آفس ایسٹ کے باہر ٹرک میں الیکشن کمیشن کی طرف سے سامان پہنچایا گیا ہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

ڈی آر او ایسٹ راجا طارق نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے سامان کی ترسیل کےلیے 2 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون پاکستان کالج اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ڈی آر او ایسٹ راجا طارق نے یہ بھی کہا کہ دونوں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس میں الیکشن کا سامان پہنچادیا گیا ہے، کل صبح 11 بجےسامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.