وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر بدترین دہشت گردی کا الزام لگایا ہے۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دہشتگردی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیل کھولنے کے عمل کی مذمت کی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کے بیٹے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزاد میمن پر حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے اس عمل کی بھی مذمت کرتے ہیں، وہ بدمعاشی کی سیاست بند کرے۔
Comments are closed.