اورنگی ٹاؤن میں بس میں خاتون پر تشدد کرنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، خاتون تشدد کرنے والے ڈرائیور کی رشتہ دار نکلی اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسافر بس میں کنڈیکٹر کے تشدد کا شکار خاتون کا کہنا ہے کہ یہ ان کے گھر معاملہ ہے، وہ کسی کےخلاف کوئی کارروائی نہیں چاہتی۔
مسافر بس میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے کر بس قبضے میں لے لی گئی تھی۔
آج متاثرہ خاتون ٹریفک پولیس چوکی پہنچی، متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہےکہ تشدد کرنے والا شخص کاشف اس کا رشتہ دار ہے، واقعہ گھریلو معاملہ ہے، وہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں چاہتی۔
خاتون نے حراست میں لئے گئے افراد کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا، بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے بیان کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا اور بس بھی حوالے کردی گئی۔
Comments are closed.