وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے بزرگ رہنما طارق سعید طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔
کاروباری شخصیت طارق سعید 1994 میں ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب ہوئے اور بعد میں انہوں نے بزنس مین پینل ترتیب دیا۔
طارق سعید کا پینل پے در پے کئی سال ایف پی سی سی آئی میں منتخب ہوتا رہا، وہ سارک چیمبر آف کامرس کے بھی صدر رہے۔
علالت کے سبب وہ کئی سال سے ایف پی سی سی آئی کی سیاست سے کنارہ کش ہو گئے تھے، طارق سعید کی نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کی گئی۔
Comments are closed.