سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے ٹیکس کی وصولی سے روک دیا۔
بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ جب آپ ہمیں مطمئن کر دیں گے، ہم ٹیکس بحال کر دیں گے، ہم آپ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ ٹیکس 50 روپے سے شروع ہو رہا ہے، جو 200 روپے تک ہے، پلیز اس ٹیکس کو ابھی نہ روکیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ نارمل طریقے سے جیسے ریکوری کرنا ہے کریں، کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ریکوری کریں، کے الیکٹرک سے نہ کریں، جو ٹیکس ادا نہ کرے اس کی بجلی نہ کاٹی جائے۔
Comments are closed.