پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

کراچی: بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

لیاری، کیماڑی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ کے علاقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

کھارادر، گلشنِ اقبال، ملیر اور دیگر علاقوں میں بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دن میں 4 مرتبہ 2، 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، مینٹیننس کے نام پر پورا پورا دن بجلی کی سپلائی معطل رہتی ہے۔

دکاندار وں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باوجود بھی ہزاروں روپے کے بل ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.