کراچی میں بارش رُکنے کے بعد بجلی کا شدید بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں 20 تا 36 گھنٹے سے بجلی تاحال غائب ہے۔
ڈیفنس فیز 4، گلستانِ جوہر، محمود آباد، شاہراہِ لیاقت، کورنگی، کلفٹن بلاک 5، ڈی ایچ اے خیابانِ بادبان، سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے بارش کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔
علامہ کوکب نوارانی اوکاڑی کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی بلاک بی میں 24 گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے۔
دوسری جانب کورنگی کے رہائشیوں کو بھی گزشتہ دن 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا۔
اسی طرح ڈی ایچ اے خیابان بادبان میں بھی 36 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ڈی ایچ اے خیابانِ بادبان سے تاحال برساتی پانی کی نکاسی بھی نہیں کی جا سکی ہے۔
Comments are closed.