کراچی میں شارعِ فیصل پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس کو بارش کے دوران حادثے کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر خواتین محفوظ رہیں۔
پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں میری ویڈر ٹاور سے ماڈل کالونی کی طرف جانے والی پنک بس تیز بارش کے دوران بے قابو ہوکر فوزیہ وہاب فلائی اوور کی فٹ پاتھ اور حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد بس شارِع فیصل پر ترچھی ہو گئی جس سے مرکزی شاہراہ کے چاروں ٹریک آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کا رخ دوسری طرف موڑا کردیا جبکہ ہیوی مشینری کو منگوا کر بس کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس حادثے میں بس کو جزوی نقصان پہنچا تاہم بس میں سوار تمام خواتین مسافر محفوظ رہیں۔
Comments are closed.