جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: ایکسپو سینٹر میں 18 ویں عالمی کتب میلے کا آغاز

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 18 ویں سالانہ عالمی کتب میلے کا آغاز ہو گیا۔

منتظمین کے مطابق عالمی کتب میلے میں پاکستان سے 330 سے زائد پبلشرز کے اسٹالز ہیں اور یہ میلہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

منتظمین نے بتایا ہے کہ عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے تقریباََ 40 ادارے حصّہ لے رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق عالمی کتب میلے میں 4 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے عالمی کتب میلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب ہماری تکمیل کا باعث بنتی ہے اور شعور دیتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب کتاب پڑھنے کا رجحان کم ہو رہا ہے جبکہ کتابوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، کاغذ مہنگے ہونے سے بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہو گی کہ اس حوالے سے ہم مدد کر سکیں، ویسے یہ وفاق کا کام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.