ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی ایکسپریس “ کو حاد ثہ ‘متعدد زخمی،امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار

کراچی: کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین ”کراچی ایکسپریس “ کو حاد ثہ ‘ ٹرین کی8بوگیاں ‘ پٹڑی سے اترگئیں‘ متعدد افراد زخمی‘ حادثہ سکھر کے قریب پیش آیا۔ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ‘ اپ اور ڈاون ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں‘ ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں اور زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکالا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔اندھیرے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق4 بوگیاں 6 فٹ گہری  کھائی میں گر گئیں جس سے زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔

You might also like

Comments are closed.