کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 ضلع کیماڑی سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رضوان خانزادہ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔
ریٹرننگ افسر نے آج تک کیلئے شہباز شریف کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات امیدوار مسعود خان مندوخیل نے دائر کیے تھے۔
مسعود مندوخیل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا۔
حلف نامے میں بیرون ملک جائیداد اور بیوی بچوں کو قرض دینے کا منی ٹریل نہیں دیا، وزیراعظم کے عہدے کے دوران 5 کمپنیوں سے لاتعلق رہے یا نہیں، کوئی ذکر نہیں کیا۔
Comments are closed.