کراچی میں قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 239 کورنگی میں ضمنی انتخاب 28 مئی کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق این اے 239 میں دو امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد اکرم اور تحریک لبیک کے محمد یاسین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن سندھ نے حلقے میں بنائے گئے تمام 269 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 462 ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.