جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، بندرگاہ پر چھالیہ سے بھرے 4 کنٹینر ضبط

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی بندرگاہ پر چھالیہ سے بھرے 4 کنٹینر ضبط کر لیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ چھالیہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی گئی تھی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھالیہ کی اسمگلنگ میں 4 مختلف کمپنیاں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4 کنٹینرز سے مجموعی طور پر 56 ٹن اسمگل چھالیہ برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.