وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ اور ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے مختلف شعبوں اینٹی کرپشن، کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینک سرکل نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے ہیں۔
ملزمان 23 ہزار امریکی ڈالر کی خرید و فروخت کے حوالے سے مطمئن کرنے میں بھی ناکام رہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کیلئے زیر استعمال مختلف دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں زیاد خان، محمد عرفان، فرقان، محمد سلیم، محمد رضا اور سید اسامہ شامل ہیں۔
ملزمان کافی عرصے سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھے، ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
Comments are closed.