اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

کراچی ایسٹ پولیس کے 12 گھنٹوں میں 3 مقابلے، 5 ملزمان زخمی

کراچی کے ضلع ایسٹ کی پولیس نے 12 گھنٹوں کے دوران مختلف ملزمان سے 3 مقابلے کیے ہیں۔

کراچی شرقی پولیس نے 3 پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کے مطابق 1 پولیس مقابلہ بہادر آباد میں جبکہ 2 فیروز آباد میں ہوئے ہیں۔

مقابلوں کے نتیجے میں گرفتار زخمی ملزمان کراچی میں ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، نقدی، موبائل فونز اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.