بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ایئر پورٹ، دبئی جانیوالے 2 مسافروں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے جس کے دوران دبئی جانے والے 2 مسافروں سے 6 لاکھ 16 ہزار یورو برآمد کر لیے۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافروں عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں سامان کی تلاشی کے دوران یہ رقم ضبط کی۔

کراچی سستے داموں اصلی کی جگہ جعلی ڈالرز کے بدلے…

اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کر کے منی لانڈرنگ کی یہ بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت 12 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.