بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا راج، جہاز کے قریب گھومتے نظر آئے

سول ایوی ایشن کے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی قلعی کھل گئی۔ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر آوارہ کتوں کا راج ہوگیا۔

کتے ہڈی بوٹی کی تلاش میں مٹر گشت کرتے رہے اور جہاز کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔

 اسلام آباد جانے والی پرواز کے ایک مسافر نے ویڈیو بنالی، برڈ شوٹرز نے گولی مار کر کتوں کو ٹھکانے لگادیا، کتے ایئرپورٹ کے اطراف لگائی گئی باڑ کے نیچے سے داخل ہوئے۔

 مسافروں نے ویڈیو کیوں بنائی؟ سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے سے تصویریں اور ویڈیو بنانے پر پابندی لگادی، جبکہ خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.