بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ایئرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے، صورتحال ایئر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کی وجہ سے پیش آئی یا پائلٹ کی غلطی تھی؟ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی ایف 123 نے ہفتے کی دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھا۔

ایئر بس اے 320 طیارے نے ٹیک آف کے لیے رن وے 7 آر سے 1:14 بجے پوزیشن لی۔

ایئرپورٹ ریکارڈ کے مطابق یہ پرواز 1:15 بجے ٹیک آف کر گئی۔ خوفناک بات یہ ہے کہ عین اسی وقت پشاور سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 351 اسی رن وے 7 آر پر لینڈنگ کے لیے رن وے سے محض ایک کلومیٹر دور تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جس وقت ایئر سیال کا طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا عین اس وقت پی آئی اے کا طیارہ اسی رن وے کو ٹچ کر چکا تھا۔

ایک ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے مبینہ طور پر قومی ائیر لائن کے پائلٹ کو ’گو اراؤنڈ‘ کا کہا گیا مگر مبینہ طور پر غفلت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کراچی ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.