کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ حادثےسے بال بال بچ گیا، سیسنا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں فنی خرابی ہوگئی، فنی خرابی کے باعث طیارے کا کنٹرول ٹرینی کپتان کے قابو میں نہیں رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی صورت حال پر سیسنا طیارے کے کپتان کو ’مے ڈے‘ کال دینی پڑی، مے ڈے کال کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی صورت حال ہوگئی اور فائر عملے کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور کی معاونت سے کپتان نے تربیتی طیارے کو باحفاظت رن وے پر اتار لیا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے میں دوران اڑان فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی، کپتان اور طیارہ محفوظ رہے۔
Comments are closed.