جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون و بیرونِ ملک جانے والی 20 پروازیں منسوخی و تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اندرون، بیرون ملک جانے والی 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، پی آئی اے کی آج صبح 4 بجے مدینہ جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی صبح 8 بجے کراچی سے فیصل آباد اور لاہور جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دوپہر 12 بجے ایئربلو کی کراچی سے اسلام آباد اور کوئٹہ کی پرواز ، پی آئی اےکی ملتان، رحیم یار خان اور ایئرسیال کی اسلام آباد کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایئرسیال کی صبح 7 بجے جانے والی پرواز بھی منسوخ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی دوپہر ایک اور 2 بجے کراچی سے کوئٹہ جانے والی 2 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسی طرح پی آئی اے کی شام 7 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز ، سیرین ایئرلائن کی رات 9 بجے دبئی جانے والی پرواز اور امارات ایئرلائن کی شام 7 بجے کراچی سے دبئی کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تھائی ایئر کی رات 11 بجے کی کراچی سے بنکاک کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایئربلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز تاخیر سے دوپہر 1:15 پر، پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی پرواز تاخیر سے سہ پہر 3:15 پر جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز تاخیر سے شام 7 بجے روانہ ہوگی۔
Comments are closed.