best place for discreet hookups married 80 hookup is there a real hookup app whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج شام گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آج شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل رات تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 1 روز قبل ہونے والی بارش کے بعد شہر کا موسم سرد ترین ہو چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.