کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون سے مبینہ متاثرہ یہ 6 افراد بیرونِ ملک سے کراچی پہنچے ہیں۔
محکمۂ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ان تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔
محکمۂ صحت کے ذرائع نے کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی تصدیق کے لیے ان افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان 6 کورونا وائرس کے شکار افراد میں سے 4 جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.