کراچی میں اومی کرون سے متاثرہ خاندان سے رابطے میں رہنے والوں کے ٹیسٹ نتائج آگئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان سے رابطے میں رہنے والے 13 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے، تمام 13 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی رہائش گاہ کے اطراف مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے 11 کیسز سامنے آنے کے بعد 14 جنوری تک کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلشنِ اقبال میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
Comments are closed.