کراچی میں اتوار کو جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے مختلف طیاروں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ کئی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی ایئر سیال کی شیڈول پرواز پی ایف 124 کو کراچی میں لینڈنگ کے لیے سچویشن مناسب نہ ہونے پر فضا میں 15 منٹ تک چکر کاٹنا پڑے۔
بحرین سے پہنچنے والی گلف ایئر کی پرواز جی ایف 754 موسم خراب ہونے کی وجہ سے کراچی لینڈنگ کے لیے 35 منٹ تک فضا میں ہولڈ رکھی گئی۔
اسی طرح اسلام آباد ہی سے کراچی پہنچنے والی سرین ایئر کی پرواز ای آر 503 کو بھی لینڈنگ کے لیے فضا میں 15 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔
مکاؤ سے فلائٹ بی 742 کے طور پر کراچی پہنچنے والے بوئنگ 747 طیارے کو بھی لینڈنگ کے لیے کچھ انتظار کرنا پڑا۔
Comments are closed.