
کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول دھند کی وجہ سے متاثر ہوگیا۔
لاہور سے جاری بیان میں ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث ٹرینیں 1 گھنٹہ 45 منٹ سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، قراقرم، پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس دھند کے باعث 2 گھنٹے لیٹ ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 35 منٹ اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
Comments are closed.