اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

کراچی اور کئی شہروں میں گیس کا شدید بحران، عوام پریشان

رمضان المبارک میں کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا شدید بحران جاری ہے۔

گیس بحران کے باعث عوام پریشان ہوگئے، سحر و فطار میں باہر سے کھانا منگوانے سے گھر کا بجٹ آؤٹ ہونے لگا۔

بنوں میں سحر و افطار کے وقت میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے تو حافظ آباد میں سوئی گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ایل پی جی گیس کی قیمت حالیہ دنوں میں آسمان تک جاپہنچی ہے، روز بروز بڑھتی قیمتوں سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.