اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے چیئرمین انٹر بورڈ کی سفارش پر 21 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
امتحانی مراکز پر صرف متعلقہ عملہ اور ایڈمٹ کارڈ رکھنے والے طلباء کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون، لیڈیز پرس اور ڈیجیٹل ڈیوائسز لے جانے پر پابندی ہوگی۔
Comments are closed.