بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز 23 اگست سے ہوگا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز  23 اگست سے ہوگا، امتحانات میں 1لاکھ36ہزار833 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، امتحانات 13ستمبر تک دو شفٹوں میں جاری رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق گیارہوں کے فریش امتحانات 2020 کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے امتحانات ہوں گے، جن میں پری میڈیکل، پری انجئینیرنگ، جنرل  سائنس، آرٹس، کامرس اور خصوصی امیدوار شامل ہیں۔

 انٹر سال اول کے امتحانات کےلیے 221 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،  صبح کی شفٹ میں 113، شام کی شفٹ میں 108مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، نقل کی روک تھام اور ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے 2 مانیٹرینگ سیل قائم کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.