کراچی کے انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 26 مریض اسپتال لائے گئے۔
محکمہ صحت سندھ حکام کا کہنا ہے کہ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد 82 ہے جبکہ اسپتال کے آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد 32 ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں 7 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، اور کورونا میں مبتلا دو بچے بھی اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق چند دنوں میں آدھا اسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکا ہے، یہاں 155 مریضوں کے داخلے کی گنجائش ہے۔
محکمہ صحت سندھ حکام نے یہ بھی کہا کہ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں 45 بیڈ آئی سی یو کے ہیں اور 8 بیڈ بچوں کے لئے مختص ہیں۔
خیال رہے کہ ملک اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
یوں کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 38 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔
Comments are closed.