افغان تارکین وطن کے کراچی سے انخلاء کے سلسلے میں کراچی کے ایک ہولڈنگ سینٹر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی 17 رکنی ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔
حاجی کیمپ سلطان آباد ہولڈنگ کیمپ میں ایف آئی اے کا عملہ غیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرے گا۔
حاجی کیمپ میں 17 افسران و اہلکار کے بائیو میٹرک سمیت دیگر امور انجام دیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسد علی سوڈھر ٹیم کی نگرانی اور جانچ پڑتال کریں گے۔
ایف آئی اے کا تعینات ہونے والا عملہ افغانیوں کے مکمل انخلاء تک ذمہ داریاں سرانجام دے گا۔
Comments are closed.