جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

کراچی: اسکول میں فائرنگ، انکوائری کمیٹی کا اسکول کا دورہ، بیان ریکارڈ کرلیے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دہلی گرامر اسکول اینڈ کالج کے طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ کے زخمی ہونے کا معاملہ ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے اسکول کا دورہ کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عامر انصاری کی سربراہی میں کمیٹی ممبران ذوالفقار علی شیخ اور محب علی نے اسکول انتظامیہ اور طالبات کے بیان قلمبند کیے۔

اب تک کی تحقیقات کے مطابق گولی حادثاتی طور پر ہی چلی ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اسکول میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کی۔

کمیٹی کی سفارشات پر اسکول کی رجسٹریشن معطل کر کے 75 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، کمیٹی کی سفارشات پر اسکول انتظامیہ کو سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہ کرنے پر اسکول سیل کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔

کمیٹی کی سفارشات پر لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج طالبہ کے علاج کے تمام اخراجات اسکول انتظامیہ کو ادا کرنے کا پابند کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفعیہ جاوید کا کہنا ہے اسکول میں طالبات کا اسلحہ لے کر داخل ہونا انتہائی تشویشناک عمل ہے ۔ تمام اسکولز کی انتظامیہ کو زیر تعلیم بچوں کی سیکیورٹی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.