منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

کراچی: اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کا انکشاف

کراچی کے اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ملنے والی خفیہ رپورٹ کے مطابق نو عمر لڑکوں، لڑکیوں اور طلبہ کو مصنوعی ادویات اور منشیات کی سپلائی کی جا رہی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مراسلے کے ذریعے اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات کی سپلائی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر دی۔

اسپیشل برانچ سندھ کو ایسے اسکولوں اور ریسٹورنٹس کی فوری نگرانی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ مصنوعی ادویات اور منشیات کی سپلائی کرنے والوں کی نشاندہی کرائیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ زونل ڈی آئی جیز اور اسپیشل برانچ ایسے عناصر کو ختم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کا میکنزم قائم کریں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا اپنے مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ منشیات اور ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.