اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی میں کارروائی کے دوران 3 بھتہ خور گرفتار کرلیے۔
کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کپڑے کے تاجر سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
پولیس نے مطابق ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر تاجر کے خاندان کو نقصان پہنچانے اور دکان جلانے کی دھمکی دی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ذیشان علی، عبدالرحمان جلیل اور رمضان متین ہے، جن کے خلاف تھانہ اورنگی ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے بھتے کی کال میں استعمال کیا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.