بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

کراچی: اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری لیٹروں کا مقابلہ کرنے لگے

کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری خود ہی اسٹریٹ کرمنلز کا مقابلہ کرنے لگے۔

جیو نیوز کو موصول سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گلی میں بیٹھے شہریوں کو لوٹا تو پیچھے سے متاثرہ شہری نے شور مچا دیا۔

آگے گلی میں کھڑے ایک نوجوان نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دھکا دے کر گرادیا۔

متاثرہ شہری نے ملزمان پر پتھر برسائے، جس کے بعد دیگر شہری بھی جمع ہوگئے۔

ملزمان نے اسلحہ نکال کر شہریوں کو ڈرانے کی کوشش کی اور دوسری گلی میں فرار ہوئے، تاہم علاقہ مکینوں نے ملزمان کا پیچھا کیا اور پکڑ کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.